انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے، جیل میں پہلے ہی جگہ کم ہے اور 250 خواتین قیدی موجود ہیں، چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنا جواب جمع نہیں کروایا۔
