بشریٰ بی بی نےپارٹی اورخیبرپختونخواہ حکومت ٹیک اوور کرلی، گورنرخیبرپختونخوا

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کوٹیک اوورکرلیا ہےوہ جلد چیئر پرسن بن جائیگی جب کہ علی امین گنڈاپور ڈمی وزیراعلیٰ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ہونےوالےپی ٹی آئی کے احتجاج پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں کوتنہا چھوڑنے کی روایت برقراررکھی۔

ان کا کہنا تھاکہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فائنل کال مس کال ثابت ہوگی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےبچے باہر ہیں اوریہ پختونوں کےبچوں کو مروا رہے ہیں۔

انہوں نےدعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی ٹیک اوور کرلی ہے اوروہ اب خیبر پختونخوا میں بھی پنجاب کی کرپشن کی داستانیں رقم کریں گی۔

پی ٹی آئی کا حالیہ احتجاج نو مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے : طلال چوہدری

 

یاد رہےکہ 24 نومبر کو عمران خان کی رہائی کے لیےاحتجاج کی ’فائنل کال‘ کا اعلان کرنےوالی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ’حکومتی بربریت‘ کو جواز بناتےہوئے اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنےکا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیاایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہےکہ حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو غیرمسلح شہریوں کےمذبحہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی منصوبے کے پیش نظر ہم فی الحال پرامن احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ رات گئے اسلام آباد کےڈی چوک، بلیو ایریا اور جناح ایونیو کے اطراف رینجرزاور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن منتشر ہوگئےتھےجبکہ تحریک انصاف نےاحتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ڈی چوک سے پسپائی اختیار کرنےپرکارکنوں نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اس دوران تحریک انصاف کی جانب سےاحتجاج کے لیےخصوصی طور پر تیار کیے گئےکنٹینر میں آگ لگ گئی تھی۔

Back to top button