آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا

بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے بعد اب ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی دھندلا دکھائی دینے کی شکایت کی ہے، جس پر اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کیا گیاہے۔
ایک ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کا معائنہ پمز سپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے کیا۔
معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے اور انہوں نے سر درد کی بھی شکایت کی۔
یاد رہے کہ 23 مارچ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کے زیرِ نگرانی تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا گیا تھا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی اے جی ایف کا تیسرا انجکشن لگایا گیا، جبکہ ان کی بینائی کو میڈیکل بورڈ نے تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔
