بشریٰ بی بی کوتنہا نہیں چھوڑا، ان کے ساتھ ہی تھا : علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اسلام آباد مارچ میں آپریشن کے وقت میں نے بشریٰ بی بی کوتنہا نہیں چھوڑا تھا،ان کے ساتھ تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک سے متعلق مکمل تفصیلات ابھی نہیں آئیں، عمران خان سے ملاقات کروں گا تو چیزیں واضح ہوں گی۔

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ حکومت نے نہتے شہریوں پر گولیاں چلوائیں،کیا حکومت نفرت پھیلا کر خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے؟

انہوں نےکہا لاپتہ ورکرز پر تحفظات ہیں،ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم فرنٹ لائن پر لڑے ہیں اور لڑیں گے،ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے،ہم مذاکرات ملک کی خاطر کر رہے ہیں،اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی تو ہم تو چل ہی رہے ہیں۔

حکومت نے بیرسٹر گوہر کو سنگجانی میں بیٹھنے کے بدلے عمران خان کی رہائی کی پیش کش کی تھی : علیمہ خان

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ گورنر فارغ ہے اس کی اے پی سی پوائنٹ اسکورنگ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان میں ہماری پارٹی پر پابندی کی قراردادیں منظور کروائی ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ماضی میں بھی اس طرح کی پوائنٹ اسکورنگ کر چکی ہے۔

Back to top button