بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات شرم ناک ہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کی جانب سے سعودی عرب پر الزامات کو شرم ناک قرار دیاہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ کل بشریٰ بی بی کا ایک بیان آیا، ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں،ہمارے 28لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتےہیں،سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سیاست کی نذرک یا جا رہا ہے،کل تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ۔
خواجہ آصف نےکہا کہ ان کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہےاس لیےیہ بیان دیا گیا،لیڈر شپ کیلئے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے،اب اپنےآپ کو قائد کہنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، لوگوں کو طعنہ دیتے ہیں کہ موروثی سیاست کی جاتی ہے، یہاں صرف موروثی سیاست کی جارہی ہے بلکہ وارثوں میں لڑائی ہورہی ہے، تین خواتین ایک طرف،ایک خاتون دوسری جانب ہے،یہ سیاست کی انتہاہے۔
انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سےمذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا،یہ لوگ خود کو مذہب کا ٹھیکدار سمجھتےہیں،بشریٰ بی بی اپنےآپ کو شریعت کہہ رہی ہیں،اللہ کی ذات کےعلاوہ کسی ہستی کو سجدہ کرنےکی اجازت نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کےدرمیان جھگڑا چل رہا ہے، یہ سارا جھگڑا سیاسی جماعت کی وراثت کےلیے ہورہا ہے،وراثت کی لڑائی میں3 خواتین ایک طرف اور بشریٰ بی بی دوسری طرف ہیں۔
انہوں نےکہاکہ قمر جاوید باجوہ کو ذاتی طور پر خوداس الزام کی تردید کرنی چاہیے۔
ان کاکہنا تھاکہ جس ملک کے خلاف بیان دیا، ان کی گھڑی لے کر انہوں نےکاروبار کیا،ایپکس کمیٹی میں گنڈاپور نے کہاکہ توشہ خانہ سےسب نے تحائف لیے۔
گنڈاپور آئروز اسلام آباد اور پنجاب پر حملہ آور ہورہے ہیں،خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے،دہشت گردی کی روک تھام کےلیے خیبرپختونخوا میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا،یہ لوگ ملکی خارجہ پالیسی پر حملہ کرتےہیں۔
خواجہ آصف نےدعویٰ کیاکہ تحریک انصاف کی قیادت نہیں چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی رہا ہوں،بانی پی ٹی آئی رہا ہوگئےتو پارٹی رہنماؤں کی دکان نہیں چلےگی۔
وزیر دفاع نےکہا کہ ہمارا تحریک انصاف سےکسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں۔
خواجہ آصف نےکہاکہ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،احتجاج سے متعلق کل کے عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے،عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنےوالوں کا بندوبست کریں گی۔
وزیر دفاع نےکہا کل بھی خیبرپختونخوا مین خون ریزی ہوئی اور وزیر اعلیٰ ہر چوتھےدن وفاق یا پنجاب پر حملہ آور ہوجاتے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اب تک کیاکیا ہے؟
وزیر دفاع نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو جیل سےنکلتے ہی علی امین گنڈاپور کے پاس بھیجوایا، 75سالہ تاریخ میں سیاست میں بڑی بڑی پستی دیکھی ہے،لیکن سیاست میں ایسی پستی کبھی نہیں آئی تھی،بشریٰ بی بی کی جانب سےسیاسی وراثت لانچ کی گئی ہے۔
بشری بی بی نے عمران کے سیاسی تابوت میں آخری کیل کیسے ٹھونکا ؟
انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں،اب سیاست پر قبضہ جمانےکیلئے فرنٹ رنر کام ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا بھی کل اس چیز سے متعلق بیان آیا،خیبرپختونخوا میں کل بھی خونریزی ہوئی اور پرسوں بھی، وزیراعلیٰ کے پی ہر دوسرے تیسرے دن وفاق پر حملہ آور ہوتےہیں،حملہ آور تو ان کو دہشت گردی پر ہونا چاہیے۔
