اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے اہلخانہ کی ملاقات کرادی گئی

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کی صاحبزادی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہرالنسا کی ملاقات کرادی گئی۔
ملاقات کے بعد دونوں خواتین نے بشریٰ بی بی کا پیغام چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان تک پہنچا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے اہلخانہ کو آگاہ کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے۔
عمران خان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی اور بھابھی کو یہ بھی بتایا کہ کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈاکٹروں کے مشورے پر اپنی رضامندی سے علاج کروایا۔
بشریٰ بی بی نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے جیل سےہاسپتال لے جایا گیا تھا۔
