عمران خان کی سیاست کو بشریٰ بی بی کی سیاست نے ختم کردیا : فیصل واؤڈا
سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست نے عمران خان کی سیاست کو ختم کر دیا،پہلے کہاتھا اگر ڈی چوک آئیں گے تو دھلائی ہوگی،گرفتاریاں ہوں گی۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نےکہا ہےکہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی سیاست پر آخری کیل ٹھونک دی،وہ لیڈر کہاں ہیں جنہوں نے کارکنان کو بلایا اور خود غائب ہو گئے۔
فیصل واؤڈا نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی سیاست نے عمران خان کی سیاست کو ختم کر دیا، بشریٰ بی بی کا مفاد پورا ہو گیا،انہوں نے عمران خان کی سیاسی قبر کھود دی۔
بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے فرار ہونے کے بعد مانسہرہ میں پناہ
انہوں نےکہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، بشریٰ بی بی نے تباہی مچانی تھی،تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی، عمران خان کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی،وہ بیگم سے آگےکچھ نہیں دیکھ رہے۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ پہلےہی کہاتھا پی ٹی آئی کا احتجاج پانی کا بلبلا ہے جو ختم ہوجائےگا، انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا چلے بھی جائیں تو گرفتار ہوں گے۔