ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نے ریکوڈک تنازع کے تصفیے کے حوالے سے بلوچستان حکومت کو ادائیگی کے لیے تقریباً 72 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جہاں 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مؤخر کردی گئی کیونکہ ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹیو اور سیکریٹری صحت کی جانب سے اپنی تجاویز کا بھرپور دفاع نہیں کیا گیا۔
اجلاس میں ریمڈیمسیویر 100 ایم جی انجکشن کی موجودہ قیمت ایک ہزار 892 سے اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی، ڈریپ اور وزارت صحت کو ہدایت کی گئی کہ اپنا تجاویز تیار کرکے دوبارہ ای سی سی میں پیش کریں تاکہ 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا جواز ہو۔
ای سی سی نے ملک کے تین ایئرپورٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد 25 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کے لیے عالمی بینک کے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے لیے ٹرانزیکسن ایڈوائزر کی تعینات کے لیے پیش کی گئی سمری بھی مؤخر کردی۔
