اوپیک ممالک کا پیداوار میں یومیہ ساڑھے 11لاکھ بیرل کمی کا اعلان

سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک نے مارکیٹ کے استحکام کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر تیل کی پیداوار میں یومیہ ساڑھے لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب اور روس سمیت وزارتی پینل کی ورچوئل ملاقات کے بعد گروپ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پہلے سے طے شدہ 20لاکھ بیرل کٹوتیوں پر قائم رہے گا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی زیر قیادت اتحادیوں نے نومبر سے سال کے آخر تک 20لاکھ بیرل پیداوار کی کٹوتیوں پر اتفاق کیا تھا جس سے واشنگٹن ناراض ہو گیا کیونکہ تیل کی سپلائی میں کمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

امریکا کا موقف تھا کہ دنیا کو اقتصادی ترقی کو سہارا دینے کے لیے تیل کی کم قیمتوں کی ضرورت ہے اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو یوکرین جنگ کی مالی امداد کے لیے زیادہ آمدنی حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

Back to top button