سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 32 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1900 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لا ہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور نئی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام کی قدر میں 771 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 840 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 8.58 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1500 روپے اور 1286 روپے ہو گئی ہے۔