ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 58 پیسے اضافہ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 58 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 261.50 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.67، اماراتی درہم 71.19، بحرینی دینار 693.59، عمانی ریال 679.24، کویتی دینار 851.70 اور قطری ریال کی قیمت 71.64 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 28فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 263.8 اور قیمت فروخت 266.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 69.8 اور قیمت فروخت 70.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 74 اور قیمت فروخت 74.8 روپے رہی۔

امریکا کا یوکرین کیلئے سعودی معاہدے کا خیر مقدم

Back to top button