ڈالر مزید 21 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گی

روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی، انٹربینک میں ڈالر مزید 21 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 29 پیسے کا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 58 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 757 پر آ گیا ہے، گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
