سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کمی

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ہوئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 29 ڈالر کم ہوکر 1939 ڈالر فی اونس ہے۔
