امریکی ڈالرمزید سستا،سٹاک مارکیٹ میں مثبت دن رہا

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی دنوں سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ،آج انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیاجبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت دن رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے رو زانٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 265 روپےکا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
100 انڈیکس 76 پوائنٹس اضافے سے 40784 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 204 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 5.71 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہوکر 6316 ارب روپے ہے۔
