تاجروں نے جائیدادوں پر ویلتھ ٹیکس مستردکردیا

ایف پی سی سی آئی نے جائیدادوں پر نئی طرح کے ویلتھ ٹیکس مسترد کر دیا۔قائمقام صدر ایف پی سی سی آئی محمد سلیمان چاؤلہ نے آگاہ کیا ہے کہ کاروباری، صنعتی اورتاجر برادری اس طرح کی خبروں سے پریشان ہے کہ مزید ٹیکس حاصل کرنے کیلیے ویلتھ ٹیکس کی کیٹگری میں کسی مختلف نام سے مزید ٹیکس لاگو کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں (IFIs) کی کاروبار مخالف شرائط کو پورا کیا جا سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ کاروباری، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
