ضمنی الیکشن: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
ریٹرننگ افسر کےمطابق ابتدائی طور پر 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائےتھے،جن میں سے 9 گزشتہ روز دستبردار ہوگئے تھے اور آج 10ویں امیدوار نے بھی کاغذات واپس لےلیے۔
یاد رہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود قادر لغاری کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 25 جنوری کو متوقع تھی۔
