ضمنی الیکشن : عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ، رانا ثناء اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہی ہوتا ہے۔

فیصل آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پورے حلقے میں نہ کسی کو گرفتار کیا گیا نہ روکا گیا،کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ حلقے میں ضمنی الیکشن کے باعث وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا اعلان رکوایا، ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی پلاننگ ہوچکی ہے،ہم نے اور پی ٹی آئی نے جو کام کیے وہ عوام کے سامنے ہیں۔

 

ضمنی انتخابات: لاہور کا حلقہ N-129 اور این اے 18 ہری پور توجہ کا مرکز

عمران خان سے متعلق سوال پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست نہیں کررہے، انہوں نے سیاست کی ہی نہیں،بدقسمتی ہےکہ عمران خان کو لایا گیا۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جب برسر اقتدار تھے تو کہتے تھے کسی سے بات نہیں کروں گا، عمران خان کا سارا دھیان صرف ہم پر مقدمات بنانے میں تھا،لیکن ہم آج بھی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھ مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پیشکش کی کہ آئیں میثاق پاکستان پر بات کریں،جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہےلیکن انہوں نے ڈیڈلاگ کیا۔

 

 

 

Back to top button