قومی اسمبلی کے2،پنجاب اسمبلی کے1حلقے میں ضمنی الیکشن کاشیڈول آگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات 18 ستمبر کو ہوں گے۔

این اے 66 کی نشست محمد احمد چٹھہ اور پی پی 87 کی نشست احمد خان بھچر کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی، جبکہ این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 4 سے 6 اگست تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے، جبکہ ان کی جانچ پڑتال 11 اگست تک مکمل کی جائے گی۔

اپیلوں پر فیصلے 22 اگست تک سنائے جائیں گے اور کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 25 اگست مقرر کی گئی ہے، جب کہ انتخابی نشانات 26 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔

Back to top button