ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: کینیڈا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں کینیڈا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Daryl Mitchell flips the coin as Dilpreet Bajwa calls, Canada vs New Zealand, T20 World Cup, Chennai, February 17, 2026

چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کینیڈا کے کپتان دلپریت باجوہ نے کہا کہ وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے اور بعد میں سپن بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کیخلاف فتح کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں کیوں لڑ پڑے

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر گزشتہ رات برگر کھانے کے بعد طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لے پا رہے، اور ان کی جگہ ڈیرل مچل ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ پہلے ہی سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہے، جبکہ کینیڈین ٹیم اس دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے آج کا میچ جیتنا سپر ایٹ میں رسائی کے لیے ضروری ہے۔

Back to top button