کینو کے چھلکے انسانی جسم کے لیے نہایت مفید

کینوموسم سرما میں آنا والا مزیدار پھل ہے جسے اسکی رسیلی مٹھاس کی وجہ سےبچے بڑےسب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔
موسم سرما میں کینو کھانےکےبےشمار فوائد ہیں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی سےجسم کوتوانائی ملتی ہے، لیکن اکثر لوگ کینو کھانے کےبعد اسکے چھلکوں کو بغیر سوچے سمجھے پھینک دیتےہیں حالانکہ کینو کے ساتھ اسکے چھلکے بھی بے پناہ فوائد کےحامل ہیں۔
کینو کےچھلکوں کو آپ کلینر سے لے کر چہرے کے اسکرب تک اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں،گھر میں کینو کے چھلکے استعمال کرنے کے 6 آسان طریقےیہ ہیں۔
قدرتی ایئر فریشنر
کینو کےچھلکوں کو دار چینی اور لونگ کے ساتھ پانی میں ابالیں جس سے چند منٹوں میں آپ کا گھر خوشبو سے مہک جائے گا۔آپ مہمانوں کے آنے سے پہلے اس ترکیب کو آزما سکتے ہیں۔
چہرےکی خوبصورتی
کینو کےکچھ چھلکے خشک کر کے باریک پیس لیں۔ اسے شہد یا دہی کے ساتھ ملاکر اپنی جلد کو صاف کریں۔ یہ آپ کے چہرے سے جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹاتے ہیں جس سے آپ کو تازہ چمکدارجلد ملتی ہے، کینو کے چھلکوں سے دانتوں کو بھی چمکایا جاسکتا ہے۔
کینو کےچھلکوں کا قہوہ
سوکھےہوئےکینو کے چھلکوں کو گرم پانی میں ادرک اور شہد کے ساتھ ملاکر پئیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرا ہوا ہے جو سردیوں کے فلو میں مبتلا افراد کیلئے بہترین ہے۔
ماحول دوست کلینر
کینو کے چھلکوں سےآپ ایک ماحول دوست کلینر بھی بناسکتے ہیں۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ان چھلکوں کو سرکہ میں دو ہفتوں تک بھگو دیں اور پھر اس مائع کو اسپرے کی بوتل میں چھان لیں۔ یہ قدرتی کلینر چکنائی کو دور کرنے، داغوں سے نمٹنےکے لیے بہترین ہے، آپ اسے کچن کاؤنٹرز، شیشوں یا اپنے باتھ روم کی صفائی کیلئےاستعمال کر سکتے ہیں۔
کالی چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد
الماری اور نہانےمیں استعمال
کینو کے چھلکوں کو اُبال کر نہانے والے پانی میں شامل کرنے سے جسم سے خوشبو آئے گی اورآپ کی جلد تروتازہ، موسمی الرجیز اور انفیکشنز سے پاک رہےگی۔ اگر آپ کپڑوں سے بدبو دور کرنا چاہتے ہیں تو کینو یا مالٹےکے چھلکے کاٹ کر خشک کرلیں اور انہیں الماری میں رکھ دیں،کپڑوں میں سے خوشبو آنے لگے گی۔
بہترین کھاد بنائیں
کینو کےچھلکوں سے آپ اپنے گارڈن کیلئے بہترین کھاد بناسکتےہیں۔ کھاد میں شامل کرنے سے پہلےآپ صرف چھلکوں کوچھوٹے چھوٹےٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ چھلکوں میں موجود تیزابیت نامیاتی مادےکو تیزی سے توڑتی ہےجس سے کھاد پودوں کیلئے زیادہ صحت مند ہوتی ہے۔
