نگران وزیراعظم :سابق چیف جسٹس گلزار، ڈاکٹرعشرت کے ناموں پرغور

تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزاراحمد اورسابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کے ناموں پرغور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے انتخابات تک نگران وزیراعظم کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پرغورشروع کردیا۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت کے ساتھ ابتدائی مشاورت شروع ہوچکی ہے۔

گورنر پنجاب، عبوری وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب، اسمبلی ٹوٹنے کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین اور سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے نام پرغورکیا جارہا ہے، تاہم تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی نگران وزیر اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کرے گی.

Back to top button