ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس میں عدم حاضری پر وزیراعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔عدالت نے اس کیس میں سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
کیا گنڈاپور وزارت اعلی واپس لینے کے لیے متحرک ہوئے ہیں؟
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
