سکول سے پراسرار طریقے سے اشیا چرانے والی بلی پکڑ ی گئی

نیوزی لینڈ کے ایک سکول میں کچھ عرصہ سے پراسرارطریقےسے اشیا چرانےوالی بلی پکڑی گئی۔

سکول سے کچھ ماہ سے تولیے، جوتے اور ملبوسات پراسرار طریقے سے غائب ہو رہے تھے۔نیوزی لینڈ کے علاقے کے ایک اسکول کو ایک پراسرار چور کا سامنا تھا اور آخرکار انتظامیہ کیمرے میں اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگئی اور دنگ رہ گئی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک بلی تھی۔

سکول کی پرنسپل مراما سٹیورٹ نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران سکول سے چیزیں پراسرار طریقے سے غائب ہو رہی تھیں، خاص طور پر اس وقت جب سوئمنگ پول کو استعمال کیا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘شروع میں ہم نے جوتوں، سوئمنگ کے چشمے، لباس اور تولیےسکول کے احاطے میں پایا’۔سکول کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب چور ایک سکیورٹی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

Back to top button