کونسی غذاؤں سےخون میں شوگر لیول بڑھ جاتا ہے؟

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کا تعلق کھانے سے جڑا ہے کیونکہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور کھانے جسم میں شوگر کے لیول کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں پروٹین، فائبر اور فیٹس سے بھرپور کھانے بھی جسم میں شوگر کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔اس جدید دور میں ہم روزمرہ زندگی میں ایسے کھانوں کا استعمال کررہے ہیں جو شوگر میں اضافے کی بڑا وجہ بنے ہوئے ہیں۔
چینی سے بنے مشروبات کا استعمال گرمیوں میں زیادہ کیا جاتا ہے تاکہ گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکے لیکن یہ ہی مشروبات آپ کو ذیابیطس میں مبتلا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جسم میں شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافے کرتے ہیں۔
ماہ نور نے سنگاپور جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
آم گرمیوں کا بادشاہ ہے جسے دنیا کے ہر کونے میں بسنے والا پسند کرتا ہے اور اس کے سیزن کا سال بھر انتظار کرتا ہے، آم میں چونکہ قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ فوری شوگر لیول کو بڑھا دیتا ہے۔بہت سے لوگ شہد کو چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اسے صحت مند مانتے ہیں، شہد بنیادی طور پر فریکٹوز اور گلوکوز پر مشتمل ہوتا ہے، اس کا ہائی گلیسیمک انڈیکس بلڈ شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔گنے میں بھی قدرت نے بہت مٹھاس رکھی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں گنے کے جوس کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیونکہ یہ لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
