پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں عیدالفطر کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد یہ اعلان کیا جائے گا کہ شوال کا چاند نظر آیا ہے یا نہیں اور عیدالفطر کب منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ کو ہوگی
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں عید جمعہ کے روز منائی جائے گی، جبکہ افغانستان میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
