کھدائی کے دوران صدیوں پرانا ‘خزانہ’ دریافت

اسکاٹ لینڈ میں کھدائی کے دوران ایک عام شخص نے حقیقت میں ‘خزانہ’ تلاش کرلیا۔
ویسے تو خزانہ کی تلاش ہر فرد کا خواب ہوتی ہے مگر اس کی تعبیر بہت کم لوگوں کو ملتی ہے۔ جو فٹزپیٹرک نے ایک کھنڈر ہو جانے والی عمارت کے مرکز میں سطح زمین سے 2 فٹ گہرائی میں کھدائی کر رہے تھے۔اس دوران ان کی کدال کسی چیز سے ٹکرائی اسے باہر نکالا گیا تو وہ ایک نیزے کا اوپری دھاتی حصہ تھا جو صدیوں پرانا تھا۔
کانسی سے بنی اس دھاتی حصے کو لکڑی کے ڈنڈے کے آخر میں فٹ کیا جاتا ہے۔یہ نایاب چیز سیکڑوں برسوں سے زمین میں دفن تھی اور اسے 2024 میں اسکاٹ میں آثار قدیمہ کے شعبے میں ہونے والے ایک اہم ترین دریافت قرار دیا گیا۔
جو فٹزپیٹرک نے کہا کہ ‘اسے دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے، یہ بہت خاص لمحہ تھا’۔
جو فٹزپیٹرک نے بتایا کہ ‘اس دریافت کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا, ہم دونوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے تھے اور ہم دونوں احمق نظر آ رہے تھے’۔
