سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ روپے جرمانہ جمع کرادیا

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں صوبائی محتسب کی جانب سے عائد 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم سندھ ہائیکورٹ کے ناظر کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں مونس علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جرمانے کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی ان پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے محتسب کا مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، تاہم ان پر عائد جرمانے کو برقرار رکھا گیا تھا۔

Back to top button