چیئرمین سی ڈی اے کاشاہین چوک انڈرپاس کادورہ،تعمیراتی کام کاجائزہ لیا

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

d65586c5 0d45 40c1 b5a6 4e5c310c7533

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو متعلقہ افسران نے منصوبے پر ہونے والی ابتک کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا ترقیاتی کام کامیابی کیساتھ مقررہ مدت سے قبل اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا 95 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے کے انڈر پاس کا اسٹرکچرل ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس منصوبہ کی فنشنگ کا کام تیزی جاری ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے اسکے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح اس منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر خوبصورت لائٹس نصب کی جارہی ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت اور اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی برق رفتار تکمیل کے ساتھ اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے افتتاح سے قبل منصوبے کی بیوٹیفکیشن سے متعلق تمام کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

b9ccea11 c317 4913 a494 62709bbff4be

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے سے ملحقہ تعلیمی اداروں کے طلباء اور روزمرہ کے مسافروں کو سگنل فری سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو ایندھن کیساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور  شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی جدت و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Back to top button