چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر رہا ،شعیب شاہین کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر مقدمے سے ڈسچارج،رہائی کاحکم جبکہ شعیب شاہین کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ۔
اسلام آباد پولیس نےبیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنماتحریک انصاف شعیب شاہین کاجوڈیشل ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
تھانہ نون میں درج مقدمہ میں شعیب شاہین نےدرخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔عدالت نے تھانہ نون میں درج مقدمہ میں شعیب شاہین کی درخواست ضمانت پر کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
شیرافضل مروت،زین قریشی سمیت دیگرایم این ایز کا جسمانی ریمانڈمنظور
شعیب شاہین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل اےٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کریں گے۔
