چیئرمین سینیٹ کی چودھری برادران سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مسلم لیگ ق کے سربراہان، چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا
تمام ادارے غیرجانبدار رہیں تو کٹھ پتلی وزیراعظم گھر چلا جائیگا
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور مارچ کے حوالے سے بھی چوہدری برادارن سے بات چیت کی، ملاقات کے دوران اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر بھی گفتگو ہو گی
