چیمپئینز ٹرافی،انگلینڈ نےاسکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ نے دورہ بھارت اورپاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلش ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس اگلےبرس پاکستان میں شیڈول چیمپیئینز ٹرافی ون ڈےانٹرنیشنل ٹورنامنٹ اوربھارت کیخلاف وائٹ بال دورےسےباہرہوگئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سےاعلان ایسےوقت میں کیا گیا ہےکہ جب انگلش ٹیم کو کیویز کےہاتھوں سیریز کےتیسرےٹیسٹ میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بین اسٹوکس تیسرےٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں بیٹنگ کیلئےبھی نہیں آسکے تھےکیونکہ وہ ہیمسٹرنگ کا شکار تھے جس کےباعث انہیں سلیکشن کیلئےزیر غور نہیں لایا گیا۔

بھارت کیخلاف وائٹ بال سیریزاورچیمپئینزٹرافی ٹورنامنٹ کیلئےانگلش ٹیم کی کپتانی جوز بٹلر کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں جوفراآرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس،بین ڈکٹ،جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، جو روٹ ،ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈ شامل ہیں۔

Back to top button