چیمپئنز ٹرافی،بھارت فیوژن ہائبرڈماڈل سے بھی بھاگ گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نےڈھٹائی برقراررکھتےہوئےپاکستان کرکٹ بورڈکے پیش کردہ فیوژن ہائبرڈ ماڈل کو ماننےسےانکارکردیا۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بی سی سی آئی نےسیکیورٹی خدشات کےپیش نظر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیےاپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نےپی سی بی کا تجویزکردہ فیوژن ہائبرڈ ماڈل بھی مسترد کردیا ہے
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹ پر ہائبرڈ ماڈل کا اطلاق نہیں ہوسکتا کیونکہ وہاں کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔
ذرائع کےحوالےسےدعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی انتظامیہ کو واضح پیغام بھیجا ہےجس کےنتیجےمیں ایک نیا تعطل پیدا ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ’بی سی سی آئی کا موقف واضح ہےکہ بھارت میں کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں لہٰذا اس قسم کی تجویز کو قبول کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔
واضح رہے کہ بھارت نےاگلے10سال کےدوران آئی سی سی کےمتعدد ایونٹس میزبانی کرنی ہے۔
جن میں ویمن ورلڈ کپ2025، ٹی20ورلڈ کپ2026 کی سری لنکا کے ساتھ مشترکہ میزبانی،چیمپئنز ٹرافی 2029 اورورلڈکپ2031 کےایونٹس شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق بحران کے خاتمے ۔کےلیےایک دوستانہ حل تلاش کرنےکےلیےکام کررہےہیں
آئی سی سی بورڈ اگلے چند دنوں میں دوبارہ اجلاس کرےگا۔
پی سی بی اپنے موقف پر ڈٹا رہا تو وہ چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی بھی محروم ہو سکتا ہے۔
دریں اثناپاک بھارت ڈیڈ لاک کےبعد آئی سی سی کا اجلاس اب5 دسمبرکوہوگا جس میں بڑافیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کےحق میں یکطرفہ فیصلہ ہونے کی صورت میں ایونٹ کےبائیکاٹ کی دھمکی دےچکا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپنئزٹرافی کے براڈ کاسٹر کی جانب سے آئی سی سی پر چیمپنئزٹرافی کے مجوزہ شیڈول کے لئے دباؤ ڈالاجارہا ہے اور دوسری جانب براڈ کاسٹر نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو بھی لازمی قرار دیا ہے ۔
