چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پاکستان آنے سے انکار ، امریکہ بھی میدان میں آگیا
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نےکہاکہ امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کوترجیح دیتا ہے۔
ویدانت پٹیل نےپریس بریفنگ میں کہا کھیل ملکوں کوجوڑنےکا ذریعہ ہوتے ہیں،پبلک ڈپلومیسی نےکھیلوں کےرابطےکی ہمیشہ حمایت کی،اسپورٹس بہت سارے لوگوں کوآپس میں ملاتا ہے،یہ لوگوں اور ملکوں کوجوڑنے کا اہم ذریعہ ہے، اسپورٹس موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان اوربھارت دونوں باہمی تعلقات پربات کر سکتےہیں۔
انہوں نے 9 نومبر کو بلوچستان میں دہشت گردحملےکی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گرد حملےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان ہماراشراکت دار ہے، اس کیخلاف خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔