چیمپئنز ٹرافی،بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

بھارتی کرکٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئےدبئی پہنچ گئی۔
بھارتی ٹیم ممبئی سے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی ہے،دبئی ائیرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی کافی بڑی تعداد نے ٹیم کا استقبال کیا، ائیرپورٹ اسٹاف میں شامل شائقین کرکٹ بھی کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے اُمڈ آئے۔
خیال رہےکہ یہ ٹورنامنٹ پہلی بار1996 کےورلڈکپ کے بعد پاکستان کی میزبانی میں ہو رہا ہے اور شائقین کرکٹ میں خاصی دلچسپی پیدا کر رہا ہے۔
اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم بغیر ذاتی عملےکےدبئی پہنچی ہے، کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں کھلاڑیوں کے ذاتی شیف اور ہیئر ڈریسرز ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس فیصلےکےتحت بھارتی کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران دستیاب سہولیات پر انحصار کرنا ہوگا۔
تاہم ائیرپورٹ پر شائقین کرکٹ نے کرکٹرز کے ذاتی عملے کی غیر موجودگی کو ضرور محسوس کیا جو ماضی میں کرکٹ اسٹارز کے ارد گرد “ ہٹو بچو “ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے نظر آتے رہے ہیں ۔
دبئی ائیرپورٹ پر موجود ایک مداح نے مذاقاً کہا،”اس بار بھارتی اسٹارز کا فوکس کرکٹ پر ہوگا، نہ کہ ان کے ہیئر اسٹائل پر!”
بھارتی ٹیم میں کئی بڑےاسٹارز شامل ہیں،جن میں کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، آل راؤنڈرز ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا، جب کہ وکٹ کیپرز رشبھ پنت اور کے ایل راہول نمایاں ہیں دیگر اہم کھلاڑیوں میں کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، شریاس آئیر اور فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔
