چیمپئنز ٹرافی،بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نےبھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئےامپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نےآئی سی سی سےچھٹیاں لے لیں جبکہ امپائر نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پردورہ پاکستان سےمعذرت کی۔
آئی سی سی قوانین کےمطابق بھارتی آفیشلز دبئی میں بھارت کے میچز سپروائز نہیں کرسکتے تھے۔
خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولرجواگل سری ناتھ67 ٹیسٹ اور229 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ٹیسٹ کیرئیر میں236 اور ون ڈے میں315 وکٹیں حاصل کیں۔
