چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کی شرائط تسلیم ہونے پر بھارتی میڈیا کی دہائی

چیمپئنزٹرافی کو لےکر پی سی بی کی شرائط تسلیم کیےجانے پر بھارتی میڈیا اپنےہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑا۔

بھارتی میڈیا نے پی سی بی کی شرائط تسلیم کرنےپرنہ صرف بی سی سی آئی کوآڑے ہاتھوں لیا بلکہ بھارتی میڈیا کوآئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی تجویز کردہ سہ فریقی سیریز پر اعتراض بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ جو اعلامیے میں سہ فریقی سیریز کی بات کرے، آئی سی سی کیسے لکھ سکتا ہےکہ اسے اعتراض نہیں، یہ بورڈز پر منحصر ہے، سہ فریقی سیریز آئی سی سی کےدائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

چیمپیئنز ٹرافی کا نیوٹرل وینیو کونسا ؟ تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہو گیا

 

بھارتی میڈیا کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہ مطالبہ کیا جو بھارتی سرکار کےخلاف جاتا ہے، بھارت جب باہمی سیریز نہیں کھیلتا تو یہ کیسےمان لیا گیا، اگر بھارتی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا تو پھر بھارتی بورڈ نے کیوں خیال نہیں رکھا، ہمارا سوال یہ ہےکہ اتنے سال آپس میں کھیلنے پر منع کیوں کیاگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملےکےلیے ضروری تو نہیں تھاکہ جو پاکستان نے کہا اس کو اعلامیے کا حصہ بنایا جائے،چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کے حل میں پاکستان خالی ہاتھ نہیں رہا۔

Back to top button