چیمپئنز ٹرافی : پاکستان ڈٹ گیا، آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتوی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ہونےوالا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق چیمپئنز ٹرافی سےمتعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوناتھا جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق چیزوں کو طے کرنا تھا۔

تاہم اب ذرائع کابتانا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لے کر آئی سی سی کو دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کی شرائط بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں جب کہ پاکستان اپنے سخت مؤقف پر قائم ہےجس کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کےمعاملات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کےمعاملات حتمی مرحلےمیں ہیں لیکن پاکستان کے مطالبات پر جواب نہ آنے پر اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں۔

چیمپئنز ٹرافی : بھارتی براڈ کاسٹر کی آئی سی سی کو وارننگ

خیال رہےکہ اس سے پہلے بھی دو بار چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں، آئی سی سی اجلاس پاکستان کے میزبانی سےمتعلق سخت مؤقف اور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کےباعث ملتوی ہورہے ہیں۔

Back to top button