چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اپنے فیوژن ماڈل پر قائم، اسی ہفتے فیصلے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی کامعاملہ تاحال حتمی فیصلےپرنہیں پہنچ سکا ہے۔
ذرائع کےمطابق چیمپئنز ٹرافی کےحوالےسےمذاکراتی عمل جاری ہےجس کےلیے پی سی بی کےاعلیٰ عہدیداران دبئی میں موجود ہیں اورمذاکراتی عمل کاحصہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھےہوئے ہےاورپاکستان اپنے فیوژن ماڈل سےپیچھےنہیں ہٹا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نےہائبرڈماڈل پرتحریری یقین دہانی مانگ لی
ذرائع نےبتایا کہ پی سی بی کے ٹاپ آفیشل کی مشاورت اور احکامات کی روشنی میں مذاکرات کیے جارہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سےمتعلق اسی ہفتے فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی کےشیڈول کافیصلہ نہ ہونے سے کئی معاملات تاخیرکا شکار ہو چکے ہیں۔