چیمپیئنز ٹرافی،جنوبی افریقہ نےانگلینڈ کوشکست دیدی

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کےمیچ میں جنوبی افریقہ نےانگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
میچ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیاجہاں انگلینڈ کے کپتان نےجنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 29.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلش ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی جب اوپننگ بیٹر فل سالٹ 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد جیمی اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پھر بیٹرز وکٹ پر آتے اور جاتے رہے، اور 38.2 اوورز میں پوری ٹیم 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
آج کے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ جوفرآرچر 25 اور بین ڈکٹ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر اور مارکوینسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہاراج 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے گروپ بی سے آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
آج اگر انگلینڈ 207 رنز سے فتح حاصل کرتا تو افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔ جبکہ انگلینڈ کی پہلے ہی ٹرافی سے باہر ہوچکی ہے، آج جنوبی افریقہ کے خلاف ان روایتی گروپ میچ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
