عید تعطیلات میں آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

عید کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے اور یکم سے تین مئی کے دوران بلوچستان سندھ و پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

یکم سے دو مئی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی بھی توقع ہے، دو سے چار مئی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یکم سے پانچ مئی کے دوران خیبر پختونخوا و کشمیر گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دو سے پانچ مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Back to top button