خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے: مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ضروری ہے، تاہم یہ تبدیلی تحریک انصاف کے اندر سے آنی چاہیے کیوں کہ صوبے میں اکثریت انہی کے پاس ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے رویے میں تبدیلی لائے تو بات چیت ممکن ہو سکتی ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں کوئی بھی تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہونی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ملاقاتیں ابتدائی مرحلے میں ہیں، اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کیا ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا ان کا حق ہے : سلمان اکرم راجہ
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ہمارا اختلاف رائے ضرور ہے، لیکن کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، اور ہم کسی بھی مسلح گروہ کو تسلیم نہیں کرتے۔
