پی ٹی آئی کے 27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی.
آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کا حق سیاسی جماعت کا ہوتا ہے
بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے 27 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جلسے کا اعلان کیا تھا، جو کہ اب اس جگہ پر نہیں ہوگا. ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو پریڈ گراونڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے. علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد کو بھی ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسے کی تجویز دے دی ہے. میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کو درخواست جمع کرانے کا کہا ہے تا کہ جلسے سے پیشتر ان کے لیے سیکیورٹی اور ممکنہ سہولیات کا بندوبست کیا جا سکے.