فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ،عمران خان کا براوقت شروع ہوگیا،عوامی حلقے

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ پرعوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ اب عمران خان کابرا وقت شروع ہوگیاہے۔
آئی ایس پی آراعلامیےکےمطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکو باضابطہ طورپرچارج شیٹ کردیا گیا ہے۔چارج شیٹ چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کےتحفظ اور مفاد کونقصان پہنچانا،اختیارات اورسرکاری وسائل کا غلط استعمال اورافراد کوناجائزنقصان پہنچانا9 مئی سےجڑےواقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔
صارفین کی جانب سےسوشل میڈیا پرمختلف ردعمل دیا جا رہا ہے۔
وکیل میاں داؤد لکھتےہیں کہ اب عمران خان کا ملٹری ٹرائل بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
احمد منصور لکھتے ہیں کہ فیض حمید کوسنگین ترین الزامات کےساتھ چارج شیٹ کیا گیا ہےان جرائم پر سزائےموت تک ہو سکتی ہے۔
پرویز سندھیلا نےویڈیو شیئر کی جس میں تجزیہ کار علی رضا شاف کہتے ہیں کہ فیض حمید 9 مئی پر بھی ریڈار میں آگئے ہیں،سب جانتے ہیں ریاست9 مئی میں عمران خان کو ماسٹر مائنڈ مانتی ہے۔ ان کا کہنا تھا، اصل خبر یہ ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر عمران خان کا معاملہ بھی ملٹری کورٹ میں جاسکتا ہےاسی لیے پی ٹی آئی مسلسل احتجاج کی کال دے رہی تھی۔
ایک صارف نے لکھا کہ فیض حمید کو آج باقاعدہ چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کا سارا ہنگامہ فیض حمید کو بچانے کیلئےتھا اب ان کے بیان آ رہے ہیں کہ چاہے انسان ہو یا فرشتے مذاکرات کیلئےتیارہیں۔
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کا اصل برا وقت تو اب شروع ہوا ہے۔
