یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کابھرپورجواب دینےکااعلان

چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینےکا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔
رمضان قادریوف نے یوکرین کو دھمکی دی کہ کل سے ایک ہفتے تک یوکرینی فاشسٹ اس حملےکا سخت جواب محسوس کریں گے، مگر ان کی طرح ہم پرامن اہداف پر بزدلانہ حملہ نہیں کریں گے۔
یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملےکیے جاچکے ہیں جن میں پولیس یرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے۔
