چیف کمشنر اسلام آباد کی فرانسیسی ادارہ برائے ترقی کے وفد سے ملاقات، پانی کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال

 

 

 

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے فرانسیسی ادارہ برائے ترقی (اے ایف ڈی)  کے وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں اسلام آباد میں پانی سے متعلق ممکنہ منصوبوں، اصلاحات اور تکنیکی معاونت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کو بتایا کہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واٹر ایجنسی کو جدید سہولیات، بہتر ہیومن ریسورس سسٹم، نئی ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے پانی کے ضیاع میں کمی، لائن لاسز پر قابو اور پانی کے مؤثر استعمال میں بہتری آئے گی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد واٹر ایجنسی کے ادارہ جاتی و انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ایچ آر سسٹمز کے ذریعے آمدنی میں اضافہ اور مالی استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ سملی ڈیم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، ٹرانسمیشن مینز اور سروس ریزروائرز کی بحالی کے منصوبوں پر بھی پیش رفت پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں اسلام آباد میں مؤثر واٹر میٹرنگ سسٹم کے نفاذ پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

اسلام آباد میں کرکٹ گراؤنڈز کی اپگریڈیشن: سی ڈی اے اور پی سی بی کے درمیان ایم او یو پر دستخط

 

فرانسیسی ادارہ برائے ترقی (اے ایف ڈی) کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جامع فزیبلٹی اسٹڈی کے تحت پانی کے مختلف منصوبوں کے تکنیکی و مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لے کر تعاون کا آغاز کریں گے۔ ملاقات کے اختتام پر واٹر سیکٹر میں اصلاحات اور بہتری کے لیے اے ایف ڈی کی تکنیکی معاونت سے بھرپور استفادہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 12 05 at 5.12.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 05 at 5.12.07 PM WhatsApp Image 2025 12 05 at 5.12.06 PM

 

Back to top button