کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کےلیے تیار نہیں : چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کےلیے تیار نہیں۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن  نے پنجاب حکومت کو فوری انتخابات یقینی بنانے کےلیے قانون سازی جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن کمیشن اپنی تیاریاں مکمل کرتا ہے تو صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر دیتی ہیں،ب دقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کےلیے تیار نہیں۔

سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے نے 5 مرتبہ انتخابی قوانین تبدیل کیے اور شیڈول کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہ ہو سکے۔

کے پی میں کرپشن اور وزراء کی کارکردگی بارے عمران خان نے رپورٹ مانگ لی

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہےکہ جونہی قانون سازی مکمل ہوگی قانون کے تحت رولز بنادیے جائیں گے، پنجاب حکومت صوبےمیں بلدیاتی انتخابات کےلیے معاونت کو بھی تیار ہے۔

Back to top button