مسٹر خان کیا آپ کی سہولیات چیک کروائیں؟چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیب ترامیم کیس کے سماعت کے دوران کہا کہ مسٹر خان (عمران خان) کیا آپ کی(جیل میں)سہولیات چیک کروائیں؟

عمران خان نے کہاکہ  جی سہولیات چیک کروالیں۔

چیف جسٹس نے کہا  پھر اچانک کسی جوڈیشل افسر کو چیک کرنے کیلئے بھیجیں گے۔

 بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے کہا کہ مجھے  اتنی اچھی سہولیات مل رہی ہے؟ججز بے شک چیک کروالیں۔

 عمران خان نے کہا کہ آپ چیک کریں مجھے کیا سہولیات مل رہی ہے نوازشریف کو کیا سہولیتیں مل رہی تھی۔

پنجاب ہتک عزت قانون کی 3 دفعات پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

 

جسٹس مندوخیل نے کہا کہ آپ کی سہولیات تق چیک کروا سکتے ہیں۔نوازشریف تو اس وقت جیل میں نہیں ہے۔آپ کے مطالبہ پر سہولیات چیک کرنے کیلئے کیا نوازشریف کو دوبارہ جیل بھیج دیں۔

جسٹس مندوخیل ازرائے مزاق ریمارکس پر عمران خان کھل کھلا دیئے۔

Back to top button