چیف جسٹس ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں
ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید کردی۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے نام سے چلنے والی تمام پوسٹس جعلی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اور من گھڑت پوسٹ پر تادیبی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
10 روپے کلو پھل کا خواب کراچی میں حقیقت کا روپ دھار گیا