چیف جسٹس پاکستان کو دی گئیں شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کااہم فیصلہ ۔ چیف جسٹس کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔2020میں خریدی گئی 61ملین کی مرسڈیز بینز نیلام کی جائے گی۔پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر نیلام کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کردیاگیا۔
خط کے متن کے مطابق آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں۔
غیرقانونی افغانوں کی بےداخلی پروفاق ،اپیکس کمیٹی کونوٹس جاری
گاڑیوں کی نلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پرخرچ کی جائے۔
