چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے
زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی
پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔